حافظ نعیم  جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب  ہو گئے 

05:47 PM, 4 Apr, 2024

حیدر منیر

(حیدر منیر ) حافظ نعیم   جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب  ہو گئے ہیں،سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نئے امیر کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب امیر جماعت اسلامی   حافظ نعیم  جماعت کے چھٹے امیر بن گئے ہیں۔ ملک بھر سے 46 ہزار کے قریب اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا۔اس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 39 ہزار کے قریب جبکہ خواتین کی تعداد 6 ہزار سے زائد تھی،نئے منتخب ہونے والے امیر جماعت اسلامی کی مدت  2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے کارکنان ملنے دفتر جماعت اسلامی کراچی پہنچے ، حافظ نعیم الرحمان کارکنان سے ملتے ہوئے  آبدیدہ ہوگئے، سراج الحق  کی جانب سے انہیں مبارکبادی گئی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کو اللہ تعالٰی استقامت عطا فرمائے ،اللہ تعالیٰ حافظ نعیم الرحمان کے انتخاب کو پاکستان ، جماعت اسلامی ، امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا ذریعہ بنائے ۔
خیال رہے کہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن  نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور   حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔

نئے امیر جماعت اسلامی ححافظ نعیم الرحمن پہلے سے امیر جماعت اسلامی کراچی کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نئے امیر کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں