وزیر اعظم کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

08:32 PM, 4 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے   حافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم  نے حافظ نعیم الرحمن کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  امید ہے آپ کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں