بابر اعظم  نے کپتانی کس کے کہنے پر اور کیوں لی؟ والد نے بتادیا

09:04 PM, 4 Apr, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا ہے کہ  بابر نے  مجھ سے اجازت لے کر کپتانی لی۔

بابر اعظم کی کپتانی کےحوالے سے بابر کے والداعظم صدیق  نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  اللہ نے جب تک چاہا بابر اعظم  کو کپتان بنایا  اورپھر ہٹایا،  اب بابرپھرکپتان بنا  اورذریعہ اللہ کی مخلوق بنی۔   اس بیچ ہم نے ایک لفظ بھی نہ بولا نہ ہی کوئی شکایت کی ۔

بابر اعظم کے والد نے بتایا کہ  بابر نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی،  کپانی چھوڑتے وقت بابرنےصرف ایک لفظ کہا کہ اب اللہ کے سُپرد۔

اعظم صدیق نے بیان میں کہا کہ   بابر اعظم  نے اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی لی،  عاجز بندوں کے فرمابردار بیٹے ایسے ہی کرتے  ہیں،  یہ کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی ۔ لوگوں  کے سمجھ آنے یا نہ آنے سے کیا فرق پڑتا ہے،  دعا ہے بس اللہ پاک راضی رہیں پاکستان زندہ باد۔

مزیدخبریں