عالمی وبا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے

04:15 AM, 4 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے مثبت کیسز میں اضافے کا مسلسل عمل دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے، مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد تک پہنچ گئی ، این سی او سی کی طرف پاکستان بھر میں عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وبا کی چوتھی لہر میں کیسز میں دوبارہ مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 ہزار 398 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 7 سو 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستانی عوام عالمی وبا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے ، ماسک پہنے اور کورونا کی ویکسین فوری طور پر لگوائے۔
مزیدخبریں