لاہور سےچار بچیوں کے اغواء کا ڈراپ سین
08:02 AM, 4 Aug, 2021
لاہور(پبلک نیوز)ہنجروال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب کرا لی گئیں. پولیس کا کہنا تھا کہ بچیوں کی بازیابی کے لیے ایک طویل آپریشن تشکیل دیا گیا تھا، ایک بچی کے پاس موبائل فون تھا جس کی آخری بار لوکیشن چونگی امرسدھو میں ملی تھی، چاروں بچیاں 30 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیا تھا. ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بچیوں کو کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنا موبائل بند کر دیا تھا تاکہ وہ والدین کی ڈانٹ سے بچ سکیں، بعد میں جیسے ہی موبائل فون آن ہوا تو لوکیشن ٹریس ہو گئی اور پولیس ان تک پہنچ گئی. آئی جی پنجاب نے بچیوں کے ملنے کی اطلاع ایک ٹوئٹ میں دی. ذرائع کا کہنا ہے کہ بچیوں کو بہلا پھسلا کر ساہیوال لے جایا گیا تھا ، پولیس نے ایک رکشا ڈرائیور سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا ہے. بچیاں غیر اخلاقی کام کر نے والوں کو فروخت کی جانی تھیں۔ واض رہے کہ ہنجروال میں 30 جولائی کی شب ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے دو، دو کم عمر بہنیں اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں جبکہ درج کی گئی ایف آئی میں کہا گیا تھا کہ بچیاں میٹرو ٹرین کی سیر کرنے گئیں اور واپس نہیں آئیں، ایف آئی آر میں بچیوں کے اغواء کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا .