”پاکستانی فراڈ دولہا“۔درجنوں شادیاں کر کے لوٹنے والا گروہ

08:52 AM, 4 Aug, 2021

اویس
ساہیوال( پبلک نیوز) شادیاں کر کے دلہنوں کو لوٹنے والے خاندان کا انکشاف ، میاں بیوی اور جوان بیٹا مل کر اب تک درجنوں وارداتیں کر چکے ہیں، فیصل احسن کا بھانڈا اس کی 15 ویں بیوی نے پھوڑ ڈالا۔ فیصل سادہ لوح خاندانوں میں شادی کرتا تھا اور پھر پیسے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتا ہے۔ فیصل کا نوجوان بیٹا گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک ایسے خاندان کا انکشاف ہوا ہے جس کی سربراہ فیصل اپنی بیوی اور نوجوان بیٹے کے ساتھ مل کر یہ جعل سازیاں سرانجام دیتا تھا۔ فیصل خود کو رنڈوا ظاہر کرتا تھا اور اپنے بیٹے کو اپنا دوست ظاہر کرتا تھا۔ پھر وہ سادہ لوح اور نسبتاً امیر خاندانوں میں شادی دفتروں اور دیگر ذرائع سے شادی کا پیغام بھیجا کرتے تھے ۔ فیصل کی شادی ہوتی تھی اور پھر وہ چند دن اپنی بیوی کے ساتھ گزار کر اس کا سارا زیور اور پیسہ لیکر فرار ہو جایا کرتا تھا۔ فیصل احسن اور ان کے خاندان کی جعل سازیوں کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب اس کی 15 ویں بیوی پولیس کے پاس پہنچ گئی جب پولیس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ فیصل اب تک درجنوں شادیاں کر چکا ہے اور اس کام میں اس کی بیوی اور بیٹا بھی ساتھ دینے تھے۔ پولیس نے فیصل کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم اپنی پہلی بیوی کے ساتھ فرار ہے۔
مزیدخبریں