ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہو گا
10:27 AM, 4 Aug, 2021
لاہور(پبلک نیوز) کرکٹ کے میدان میں پاک بھارت ٹاکرا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے. ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی کے میدان میں ٹکرائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گذشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لئے گروپس کا اعلان کیا تھا. ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی اومان اور متحدہ عرب امارات کر رہے ہیں. ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے میچز 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک جاری رہیں گے.