پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 04 اگست 2021
10:36 AM, 4 Aug, 2021
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے قائد ایوان کی ووٹنگ کچھ دیر بعد ہوگی،سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کےلیے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، مسلم کانفرنس کا بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر چودھری لطیف اکبر کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا۔ قیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا، سردار عبدالقیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ حکومت عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کی بجائے کم کرے، شہباز شریف کہتے ہیں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کےلیے چیزیں مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیا جائے، حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی ہے، مہنگائی بڑھاتی جارہی ہے، یہ سارا پیسہ کہاں جارہاہے، خرچ کہاں ہورہا ہے، کورونا بھی جاری ہے اور حکومت کا رونا دھونا بھی جاری ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کرپٹ لوگوں کے خلاف جھاڑو پھیر دیں گے، شہباز شریف نے مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے، وزیراعظم عمران خان پی پی اور ن لیگ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے، آئندہ الیکشن سے پہلے کرپشن کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے۔ ن میں ش وغیرہ نکلنے کی کہانی سنائی جارہی ہے، ن لیگ کا بیانیہ ایک ہی ہے ووٹ کو عزت دو، آئین کی پاسداری کرو، اسی بیانیہ سے قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی نیوز کانفرنس، کہتی ہیں سیالکوٹ الیکشن کے بعد ایک اور ڈرامہ جاری ہے، شور وہی مچاتے ہیں جو الیکشن چور ہیں، جو روز آئین شکنی کرتے ہیں، بجٹ کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔