موبائل فون کو آن ، آف کریں اور مصیبت سے بچیں
10:40 AM, 4 Aug, 2021
کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) اگر آپ کو یہ خطرہ ہے کہ آپ کا فون ہیک ہو سکتا ہے یا اس کی موجود آپ کا ذاتی ڈیٹا کوئی چوری کر سکتا ہے کہ اس امکان کو کسی حد تک اپنے موبائل فون کو آن آف کرنے سے دور کیا جا سکتا ہے۔ موبائل صارفین کو ہر ہفتے ایک کم از کم ایک بار اپنے موبائل فون کو بند کر کے دوبارہ آن کرنا چاہیے۔ اس بات کا انکشاف امریکی سکیورٹی سٹاف نے سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ میں سینیٹر ایگنس کنگ کو بتایا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل ہیکنگ ایک بہت ہی خطرناک ٹول ہے جو ان دنوں ہر قسم کے جرائم پیشہ اور تخریب کار عناصر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں جیسے کوئی سپائی وئیر کسی بھی تصویر کی شکل میں کو بھیجا جا سکتا ہے جس پر کلک کر کے آپ کسی لنک پر جاتے ہیں اور اپنے فون کو کسی دوسرے کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ان تمام ہتھکنڈوں سے محفوظ رہنے کا ایک بہت سادہ اور سود آزما طریقہ یہ ہے کہ آپ ہر ہفتے اپنے موبائل فون کو کم از کم ایک بار ضرور آف کر کے آن کیا کریں۔ اس طرح سے اگر آپ کو موبائل پر ہیکرز کا حملہ ہو رہا ہے تو اس کا اثر کسی حد تک زائل کیا جا سکتا ہے۔