سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیرمنتخب

11:29 AM, 4 Aug, 2021

حسان عبداللہ
مظفر آباد(پبلک نیوز)‌ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی جس میں سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے انکا مقابلہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر سے ہوا. پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقیوم نیازی نے 33 ووٹ حاصل کئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے.اس سے قبل نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے وزیراعظم آزادکشمیر نامزد کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وعدہ ہے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کروں گا۔آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ عبدالقیوم نیازی حال میں ہونے والے کشمیر کے الیکشن میں ایل اے 18 عباس پور سے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے.
مزیدخبریں