میرا جہانگیر ترین گروپ سے کوئی واسطہ نہیں

11:40 AM, 4 Aug, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز)‌ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نذیز چوہان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، جہانگیر ترین نے صرف مجھے استعمال کیا .

نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے کا اعلان کردیا. جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی ہرپیشی پر گیا، جہانگیر ترین کو لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں، اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جا کر شکریہ ادا کروں گا، جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگیا تو اب ترین ہم خیال گروپ بن گیا.

انہوں نے کہا پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا، جہانگیر ترین کیلئے میں نے فائٹ کی انہوں نے ساتھ نہیں دیا. مشکل میں جہانگیر ترین نے فون کال تک نہیں کی. یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن اور ممبر پنجاب اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی.جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا.

مزیدخبریں