قبائلی علاقوں کی ترقی، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خزانہ کی ملاقات

12:24 PM, 4 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات۔ ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبائلی اضلاع سے متعلق اہم امور پر گفتگو۔ ملاقات میں کسانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسی صورت کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کرسکتا۔ کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے۔ تمباکو کے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ فصلوں کو بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسپیکر نے حکومت کے قبائلی عوام اور غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔ قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے روزگار ملے گا۔ کامیاب جوان پروگرام سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار دینگے۔ سابقہ فاٹا کے ترقیاتی پیکج منتخب قبائلی قیادت اور عوام کی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو قرضہ دینگے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکیں اور معاشی اعتبار سے اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہوسکیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء قبائلی عوام کے لیے حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے۔
مزیدخبریں