ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

03:31 PM, 4 Aug, 2021

شازیہ بشیر
پاکپتن ( پبلک نیوز) نواحی گاؤں 94 ڈی میں 8 ایکٹر سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا۔ واگزار اراضی کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے ہے۔ اے سی شرجیل شاہد گجر نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا اراضی کا زراعت کےلئے استعمال کر رہے تھے۔ قبضہ مافیا کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس سے قبل لاہور ریجن بی نے ننکانہ صاحب سے تین کنال سرکاری زمین واگزار کرالی تھی. واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ستر لاکھ روپے ہے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر نازیہ سندھو کی سربراہی میں سرکل آفیسر ننکانہ مبین بٹ ، محکمہ مال اور مقامی پولیس نے مشترکہ کاروائی کی. قبضہ مافیا نے چک 13 میں سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا تھا . اینٹی کرپشن لیہ نے چک 161 سے 32 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی. واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے.
مزیدخبریں