لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

06:14 AM, 4 Aug, 2022

احمد علی
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے کمانڈر 12 کور کا کمان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کی ریلیف آپریشن کی نگرانی کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوگئے تھے اور ان کی شہادت کے بعد کمانڈر 12 کور کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ساڑھے تین سال بطور ڈی جی آئی ایس پی آر فرائض انجام دے چکے ہیں اور آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے، 2020 میں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کی تھی۔ انہوں نے بطور میجر کارگل جنگ میں بھی حصہ لیا تھا، جبکہ جنوری 2020 میں جی او سی او کاڑہ بھی تعینات ہوئے تھے۔ دوسری طرف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بر یگیڈیئر خالد اور میجر جنرل امجد حنیف کی جنازہ کوئٹہ کے بعد راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف، چیرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی ہے۔
مزیدخبریں