حکومت کا توشہ خانہ سکینڈل میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

09:36 AM, 4 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد‌:‌ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کوجلد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت نے توشہ خانہ اسکینڈل میں بھی عمران خان کو گھیرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے،ا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کوجلد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے. خیال رہے کہ ریفرنس وفاقی وزیر ایاز صادق نے دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ریفرنس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد ریفرنس کی منظوری دی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کروایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا گرین سگنل دیدیا ہے،ریفرنس میں قانون اور قواعد کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف حاصل کر کے انہیں فروخت کرنے کا عمران خان پر الزام ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ریفرنس آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن میں بھجوایا جائے گا.
مزیدخبریں