توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

03:32 PM, 4 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سیشن کورٹ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے ۔عدالت نے کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی کیس سنیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزیدخبریں