خلیل الرحمان کےوکیل بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے،پھرکیاہوا؟جانئے

12:27 PM, 4 Aug, 2024

ویب ڈیسک: معروف رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کا ہنی ٹریپ کیس قانونی سوجھ بوجھ سے لڑنے والے وکیل کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر جو گزشتہ کئی سالوں سے اپنے قلم سے منفرد اسکرپٹس لکھ کر سب کی توجہ کا مرکز بنتے چلے آرہے ہیں آج انکی اپنی زندگی کی اسکرپٹ روز کی بنیاد پر ایک ایسا موڑ لے رہی ہے کہ مداح حیران ہیں۔

پہلے آمنہ عروج کی جانب سے خلیل الرحمان پر لگنے والا فلرٹ کا الزام اور پھر ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کی جانب سے خلیل الرحمان کی نازیبا ویڈیو جاری کرنا اس کیس میں آنے والے حیران کن موڑ ہیں۔اب اس مشکل کیس کو حل کرنے کی تگ و دو میں مصروف خلیل الرحمان قمر کے وکیل بھی جرائم پیشے افراد کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمان سے موبائل فون نہ لے جانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے گولی مارنے کی دھمکی دی۔

وکیل نے تھانہ باغبانپورہ لاہور میں ملزمان کیخلاف کلارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب مخالف پارٹی کی جانب سے خلیل الرحمان قمر پر الزامات برسات کردی گئی ہے اور انکو ایک بلیک میلر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں