چترال میں بارش اور سیلاب سے تباہی،ایمرجنسی نافذ

01:53 PM, 4 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپر چترال میں مون سون بارشوں ،گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے تباہی کے پیش نظر متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری ریلیف نے ایک ماہ کے لئے  ہنگامی حالت کا اعلامیہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپر چترال میں مون سون بارشوں، گلیشئر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ جس سے سڑکیں ،پل ،نجی وسرکاری عمارات سمیت دیگر انفراسٹکچر کو نقصان پہنچا ۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری ریلیف نے اپر چترال میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے جو کہ 30 اگست تک نافذ رہے گی ۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پہلے ہی اپر چترال میں انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ اور انہیں موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کرچکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ متعلقہ حکام بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں جنگی بنیادوں پر کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے جلد از جلد متبادل انتظامات بھی کئے جائیں۔

مزیدخبریں