منگنی کیوں ٹوٹی ؟ جنت مرزا نے وجہ بتادی

04:27 PM, 4 Aug, 2024

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے اپنی منگنی ختم کرنے کی وجہ بتادی۔

جنت مرزا نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتائی اور اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

جنت مرزا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھی، میں ایسے کام کے لیے کیوں تیار ہوں گی لیکن ہاں، میں بریک اپ سے نہیں ڈرتی تھی، جو چیز مستقبل میں ہو سکتی تھی وہ پہلے ہوگئی، میرے خیال میں نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ بات ہوتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جلد بازی کا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے 2  سال تک اس بارے میں سوچا، ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا اور سوچا کہ یہ رشتہ نہیں چل سکتا، ہم نے اسے ختم کرنے سے پہلے اس کے بارے میں بات کی اور میرا اس گھر میں گزارا بھی نہیں ہوسکتا تھا، میرے پاس اپنے والدین اور بہنوں کا مضبوط سپورٹ سسٹم ہے۔

اس کے علاوہ جنت مرزا نے شادی سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب ارینج میرج کریں گی کیونکہ پہلے رشتے میں بہت مسائل تھے۔

خیال رہے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر 5 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں