ویب ڈیسیک: پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس سے مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے ہسپتالوں کے قریب لینڈینگ زون قائم کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں لینڈنگ زون قائم کرنے کا حکم دیدیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے نزدیک ترین لینڈنگ زون فوری قائم کیے جائیں گے۔
تمام سرکاری سپتالوں کو ائیر ایمبولینس کے مریضوں بارے ضروری اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ائیرایمبولینس کے ذریعے شفٹ ہونے والے مریضوں کو وصول کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور نرسز کا ڈیوٹی روسٹر بنائیں ۔
اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں کے ائیر میڈیکل ڈسپیچ سنٹر کے ساتھ رابطے کے لیے اپنے فوکل پرسنز نامزد کیے جائیں اور ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ہسپتالوں کے عملے کی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔