خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں گلوف، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری 

07:22 PM, 4 Aug, 2024

ویب ڈیسک: خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں گلوف، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت،گلیشرز کے پگھلنے اور وقفے وقفے سے بارشوں کے سلسلے کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور جھیل کے سیلاب گلاف کا امکان ہے، بالائی علاقوں کے لیے عارضی پل اور رابطہ سڑکیں  متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے کے پی ، جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کریں،  متعلقہ ادارے خطرے سے دو چار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور  بہاؤ میں اضافہ کی صورت میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر  منتقل کریں۔ 

  عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ عوام بروقت معلومات تک رسائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

اس کے علاوہ   مسافر ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں