ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا وہ اس فیصلے کا حترام کرتے ہیں، اب ’ ایکس ‘ پران کا ایک اور ٹویٹ سامنےآیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پارٹی رکنیت معطل ہونے پر تحریک انصاف کے وکیل شیرافضل مروت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر موجودہ ’ ایکس ‘ پر متحرک ہیں، گذشتہ روز بینادی پارٹی رکنیت معطل ہونے پر ٹویٹ کرتے انہوں نے کہا تھا ’میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں کہ میں خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، میں اپنی حیثیت میں اپنے لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔‘
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’میں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلےکے لوگوں کواعتماد میں لوں گا۔‘
ابھی ایک اور تازہ ٹویٹ کرتے شیر افضل مروت کا کہناتھا ’ میں اپنے دوٹوک موقف کا اعادہ کرتا ہوں کہ میری سیاست خان صاحب اور پی ٹی آئی سے شروع ہوتی ہے اور ختم ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کے بعد میرے لیے کوئی سیاسی دنیا نہیں۔‘