پاکستان میں اڑتی ہوئی چیز کا نظارہ ، آخر یہ ہے کیا؟ شہری پریشان

03:54 AM, 4 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) گذشتہ دنوں آسمان پر عجیب وغریب چیزوں کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ پاکستان میں بعض لوگ انھیں اڑتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہوئے کہ یہ خلائی مخلوق کی گاڑیاں ہیں یا کوئی غیر معمولی چیز؟ تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 60 سیٹیلائٹس ایک ساتھ خلا میں بھیجی ہیں۔ یہ سیٹلائس ایک پروگرام کا حصہ ہیں جس کا نام ''سٹار لنک'' رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ان سیٹلائٹس کی مدد سے زمین پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے گی۔ یہ سیٹلائٹس آسمان پر مختلف ممالک میں دیکھی گئیں حتیٰ کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں بھی اس کا نظارہ کیا گیا۔ تاہم اگلے ہی دن ماہرین فلکیات نے اس کی تفصیل جاری کر دی۔ یہ سیٹلائٹس ابتدائی تجربہ تھا۔ سپیس ایکس کمپنی کی جانب سے مزید 1200 سیٹلائٹس اور بعد میں اس سے بھی زیادہ بھیجی جائیں گی۔ زمین کے گرد سیٹلائٹس کا جال بنا دیا جائے گا جس سے اکثر رات کے اوقات میں ایسے مناظر معمول بن جائیں گے۔ ایسے مناظر کو دیکھ کر گھبرائیں مت، یہ خلائی مخلوق کی گاڑیاں یا بھوت وغیرہ نہیں بلکہ ناسا کی سیٹلائٹس ہیں۔
مزیدخبریں