ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

04:51 AM, 4 Dec, 2021

Rana Shahzad
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وکٹ بلے بازی کیلئے سازگار نظر آ رہی ہے۔ اس پچ سے سپنرز کو مدد ملے گی۔ ہم نے ٹیم کے انھیں کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جو پہلا ٹیسٹ کھیل چکے تھے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ سکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔ دوسری جانب بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم قومی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ بنگلا دیش ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ ہے کہ شکیب الحسن فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہیں۔ شکیب الحسن نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا۔
مزیدخبریں