سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ بے عمل ہو گئے

05:56 AM, 4 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سیالکوٹ واقعہ پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے؟ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے، بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے دل گرفتہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ میں کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1466995110495744002?s=20 انہوں نے لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری پر توہین مذہب کا الزام عائد کرکے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا ڈالا تھا۔ آنجہانی ایک پرائیوٹ کمپنی میں پروڈکشن مینجر کے عہدے 2013ء سے تعینات تھا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1466778137233141762?s=20 وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں مشتعل گروہ کا ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور سری لنکن منیجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں اور دوٹوک انداز میں واضح کر دوں کہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدخبریں