دسمبر کے آغاز سے ہی بلتستان میں شدید سردی

01:30 PM, 4 Dec, 2021

شازیہ بشیر
سکردو ( پبلک نیوز دسمبر کے آغاز سے ہی بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا۔ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شگر، کھرمنگ اور گانگچھے میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 تک گر گیا۔ سردی بڑھنے سے لوگوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ محکمہ موسمیات کا اتوار کے روز بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہوئی۔ میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد رہنے کی پیشگوئی بھی ہوئی۔
مزیدخبریں