وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے رابطہ

02:30 PM, 4 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی۔ سیالکوٹ میں پریانتھا دیوادانہ کے لزہ خیز قتل پر پاکستانی عوام کے لوگوں کے غم و غصے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں بتایا کہ سری لنکن صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی۔ سری لنکا کے صدر کو یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج صبح سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرانتھاکمارا کا تعلق سری لنکا سے تھا جبکہ وہ گزشتہ 9سال سے لیدر فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر اپنے امور انجام دے رہے تھے۔
مزیدخبریں