الیکشن کمیشن کا انتخابات میں ای وی ایم کے تجربے کا فیصلہ

03:00 PM, 4 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں ا لیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈیول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں ہوگا۔
مزیدخبریں