مقتول سری لنکن کی اہلیہ کا وزیراعظم پاکستان سے بڑا مطالبہ
04:30 PM, 4 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ اور زندہ جلائے جانے والے مقتول سری لنکن کی اہلیہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ اور بچوں نے حکومت پاکستان سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ کے مطابق میرے شوہر معصوم انسان تھے، انھیں بے دردی سے قتل کیا گیا مقتول کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے خاوند پر ہونے والے ظلم و بربریت اور اور جلائے جانے کے واقعہ کو انٹرنیٹ پر دیکھا۔ یہ قتل انتہائی غیر انسانی عمل تھا، پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن منیجر پریا نتھا کی اہلیہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے حکومتی حرکت میں آ چکی ہے۔ ممکنہ طور پر مقتول کے اہل خانہ کو امدادی رقم بھی فراہم کی جائے گی جبکہ انصاف کے تمام تقاضے بھی پورے کیے جائیں گے۔.