رواں ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے تباہ کن ثابت
06:00 PM, 4 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے خسارے کا رہا اور مارکیٹ میں مسلسل مندی رہی اور رواں ہفتے جمعرات کو مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائٹس زیادہ کریش کرگئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے تباہ کن ثابت ہوا اور رواں ہفتے مارکیٹ کاروبار میں سرمایہ کاروں کو عربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 43232 پر بند ہوا جبکہ کاروبار میں ہنڈریڈ انڈیکس 3006 پواء نٹس کے بینڈ میں رہا ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45757 رہی جبکہ کم ترین سطح 42750 رہی، ہفتہ بھر میں بازار میں 1 ارب 59 کروڑ شیرز کا کاروبار ہوا ہے اور مارکیٹ کیپٹلاءزیشن 173 ارب روپے کم ہوکر 7414 ارب روپے رہ گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ روپیہ کی قدر بھی مسلسل دباو میں رہی اور انٹر بینک میں ہفتے بھر میں ڈالر بے لگام رہا، کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.31 روپے مہنگا ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ نئی بلند ترین سطح 176روپت 77 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ہفتے بھر میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 179 سے بڑھ کر 179.50 پر بند ہوا۔