'عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے'

12:43 PM, 4 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے چاہے اس کا مطلب اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہو۔
مزیدخبریں