خالہ زاد بھائی کا قتل،انگوٹھاکاٹ کر ATM سے10لاکھ روپےبھی نکال لیے

11:53 AM, 4 Dec, 2024

ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے رقم بھی نکلوائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر بوری بند نوجوان کی لاش ملی، ملزمان مقتول یاسین کی لاش ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھینکنےجارہے تھے۔

پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں