بشریٰ بی بی،گنڈاپور سمیت 96نامزدملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

12:10 PM, 4 Dec, 2024

ویب ڈیسک:24 نومبر تحریک انصاف کے احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 96نامزدملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

کوہسار پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بھی وارنٹ لے لئے، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین، علی بخاری کا بھی نام شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس سپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔

واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نامزد ہے۔

مزیدخبریں