واٹس ایپ کا پرانی موبائل ڈیوائسز پر سروس ختم کرنے کا اعلان

01:22 PM, 4 Dec, 2024

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 سے کئی پرانے موبائل ڈیوائسز پر سروس ختم کر دی جائے گی، خاص طور پر وہ فونز جو مطلوبہ آپریٹنگ سسٹمز کو اپڈیٹ نہیں کر سکتے۔ 

اس فیصلے سے پرانے آئی فونز اور کچھ پر چلنے والے فیچر فونز متاثر ہوں گے۔ 5 مئی 2025 سے وہ ڈیوائسز جو ضروری سسٹم ریکوائرمنٹ پر پورا نہیں اتریں گی، واٹس ایپ استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گی۔

ممکنہ متاثرہ آئی فونز:

5 مئی 2025 سے واٹس ایپ کے لیے iOS 151 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔ وہ پرانے آئی فون ماڈلز جو iOS 12.5.7 سے آگے اپڈیٹ نہیں ہو سکتے، یہ ماڈلز واٹس ایپ چلانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

آئی فون 5S

آئی فون 6

آئی فون 6 پلس

یہ ماڈلز ایک دہائی قبل متعارف کرائے گئے تھے اور اب ان پر واٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد کم ہونے کی توقع ہے۔

متاثرہ KaiOS ڈیوائسز

فروری 2025 سے، واٹس ایپ کئی فیچر فونز پر بھی سپورٹ بند کر دے گا جو KaiOS کے پرانے ورژنز پر چل رہے ہیں وہ بھی متاثرہ ماڈلز میں شامل ہیں:

یہ تبدیلی KaiOS کے ورژن 3.0 سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی عدم مطابقت کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جو واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔

واٹس ایپ کے لیے عمومی تقاضے:

واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے درج ذیل سسٹم ریکوائرمنٹ ضروری ہیں:

اینڈرائیڈ: ورژن 5.0 (Lollipop) یا جدید

iOS: ورژن 15.1 یا جدید

پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والی ڈیوائسز نہ صرف اپڈیٹس حاصل کرنے سے محروم رہیں گے بلکہ سیکیورٹی کے مسائل کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔

سپورٹ ختم کرنے کی وجہ:

واٹس ایپ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کرتا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی، بہتر سیکیورٹی اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ جدید سسٹمز پر توجہ مرکوز کر کے واٹس ایپ نئے فیچرز اور تیز تر اپڈیٹس متعارف کروا سکتا ہے۔

متاثرہ صارفین کو کیا کرنا چاہیے؟

واٹس ایپ کی سروس جاری رکھنے کے لیے صارفین کو 5 مئی 2025 تک جدید اور ہم آہنگ ڈیوائسز پر منتقل ہونا ہوگا۔ آئی فون کے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ڈیوائس کو iOS 15.1 یا جدید پر اپڈیٹ کریں۔ یہ تبدیلی واٹس ایپ کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز پر مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے، تاکہ صارفین کو زیادہ محفوظ اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں