دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کا مایوس کن آغاز
04:45 AM, 4 Feb, 2021
راولپنڈی: (پبلک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 63رنز بنالئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی شاہین میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ 21 رنز کے مجموعی سکور پر عمران بٹ 15 رنز جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔23 رنز کے مجموعے سکور پر عابد علی چھ رنز بناکر چلتے آؤٹ ہوگئے، بعد ازاں کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کریز پر موجود ہیں۔ پاک افریقہ ٹیسٹ میچ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس صبح 8:30 سے 10 بجے اور شام 5:30 سے 7:30 تک معطل رہے گی جبکہ ڈبل روڈ 8 فروری تک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج موسم ابر الود رہے گا۔