مالی سال کی پہلی ششماہی کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری
05:34 AM, 4 Feb, 2021
اسلام آباد: (پبلک نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کردی۔ جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 1138 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جاری کردی رپوٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا۔ جولائی تا دسمبر مجموعی اخراجات 4 ہزار 489 ارب روپے رہے۔ پہلی ششماہی میں سود کی مد میں 1 ہزار 475 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ جولائی تا دسمبر دفاعی اخراجات 486 ارب 58کروڑ 50 لاکھ روپے رہے۔ جولائی تا دسمبر مجموعی آمدن 3 ہزار 351 ارب روپے رہیں۔ جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدن 2 ہزار 455 ارب 90 کروڑ روپے رہا۔ وفاق نے 2 ہزار 210 ارب اور صوبوں نے 245 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔جولائی تا دسمبر 1138 ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرض لیا گیا۔ جولائی تا دسمبر 454 ارب 45 کروڑ روپے کا بیرونی قرض لیا گیا۔ پہلی ششماہی میں 683 ارب 39 کروڑ روپے اندرونی قرض لیا گیا۔ جولائی سے دسمبر تک 830 ارب روپے کے براہ راست ٹیکس وصول کیے گئے، اس دوران 337 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی وصول کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 918 ارب اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 123 ارب روپے وصول کیے گئے۔ جولائی سے دسمبر تک 895 ارب روپے کا نان ٹیکس وصول کیا گیا۔ چھ ماہ میں 47 ارب 54 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ جولائی سے دسمبر تک اسٹیٹ بینک کا منافع 372 ارب روپے رہا جبکہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 275 اربر وپے وصول کیے گئے۔