رواں ماہ پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

05:56 AM, 4 Feb, 2021

احمد علی

اسلام اآباد (پبلک نیوز) اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا ور شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش معمول سے کم ہو گی، شمالی علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوگی، ملک کے وسطی علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں بارشوں کے دو سلسلے ہو سکتے ہیں، فروری کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں