کورونا کے وار تھم نہ سکے، 31 افراد جان کی بازی ہار گئے

06:31 AM, 4 Feb, 2021

احمد علی
اسلام آباد: (پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 31 مریض جابحق جبکہ 1 ہزار 508 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔این سی او سی کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 32 ہزار 889 ہے جبکہ 5 لاکھ 5 ہزار 818 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 50 ہزار 540 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 11 ہزار 833 اموات ہوگئی ہیں۔ گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 311 ہے اور 4 ہزار 821 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18 ہزار 840 اور اب تک 196 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان میں انسداد کورونا مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی سطح پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین نے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان کو عطیہ کی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کو دی جائے گی۔
مزیدخبریں