استعفوں سے قیامت نہیں آئے گی، جمہوری بےچینی ضرور پھیلے گی، شیخ رشید کہتے ہیں اپوزیشن سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عقل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد تحریک سے آگے نہیں جائے گی۔
احتساب کا ادارہ آج خود احتساب کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کمیشن بنانے اور چلانے والے دونوں بے نقاب ہوں گے۔
حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے، عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔
عثمان بزدار نے ڈھائی سالوں میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں؟ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔
حکومت کے خلاف لانگ مارچ،استعفے،تحریک عدم اعتماد یا نئی حکمت عملی، اپوزیشن کی پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مریم نوازکی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت خراب، شہباز شریف کو انمول ہسپتال منتقل کردیاگیا، شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان آج ہاؤسنگ و تعمیرات سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات وہاؤسنگ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات20 جولائی کو ہوں گے، خیبرپختونخوا میں8 اپریل کو پولنگ ہوگی۔