"اپوزیشن تاریخ پہ تاریخ دیتی ہے لیکن استعفے نہیں"

09:27 AM, 4 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے اپنے ہاتھوں میں اپنی ہی چوری کے پلے کارڈز اٹھا لئے، بتائیں ان کے استعفے کہاں گئے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن نے اپنے ہاتھوں میں اپنی ہی چوری کے پلے کارڈز اٹھا لئے، بتائیں ان کے استعفے کہاں گئے، کیپٹن صفدر کے بھائی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، انہوں نے اپنا استعفی واپس کیوں لیا، اپوزیشن تاریخ پہ تاریخ دیتی ہے لیکن استعفے نہیں دیتی، یاد رکھیں عمران خان ان کو این آراو نہیں دے گا۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ ہارے ہوئے لوگ ان کے زرد ہوتے چہرے دیکھ لیں، ان کے استعفے کہاں گئے، یہتاریخ پہ تاریخ دیتے ہیں استعفے کیوں نہیں دیتے، یاد رکھیں عمران خان ان کو این آراو نہیں دے گا۔

مزیدخبریں