''ہمیں بدنام کرنیوالوں نے خود ایڈوانس پکڑ لیے''

10:31 AM, 4 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بدنام کرنے والوں نے خود ایڈوانس پکڑ لئے، یہ نادان حکومت میں بیٹھ کر اپوزیشن کا کام کر رہے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ان کا تحریک انصاف سے تعلق ہے ناکسی اور سے، بھان متی کا کنبہ پہلے قوال بنا اب ہمنوا رہ گئے ہیں، ماضی کے بیانات گواہ ہیں کہ وزیراعظم عمران خان خود چور بن گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں راجہ رینٹل ہوں تو تم کیا ہو؟ میں بجلی 4 روپے یونٹ دیتا تھا تم 26 روپے دے رہے ہو۔ اگر شرم بازار سے ملتی تو انہیں لا کر دیتا، آپ ہمیں بے نقاب نہیں کر رہے، خود ایکسپوز ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں