پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے اور 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

06:11 PM, 4 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰی ایم) میں جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس منعقد ہوا۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔ جس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھبیس مارچ کو لانگ مارچ کے قافلے اسلامآباد کی طرف روانہ ہوں گے۔ سینٹ انتخابات مشترکہ لڑیں گے، مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ سینٹ انتخابات سے متعلق حکومتی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتخاباتی اصلاحات کے پیکج پر یقین رکھتے ہیں۔ لگتا ہے پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں۔ لگتا ہے پی ٹی آئی ناپسندیدہ کچھ اراکین کو امیدوار بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس پٹرولیم اور خورونوش اشیا میں مہنگائی سے عوام کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ناجائز حکمرانوں کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جسٹس عظمت شیخ کی سربراہی میں براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ کرپشن پر پردہ پوشی کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں