آج پاکستان بھر میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا

07:27 PM, 4 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے شہر شہر، گلی گلی ریلیاں، جلسے اور جلوس نکالے جائیں گے۔ بھارتی مظالم اور مودی سرکار کے سفاک چہرے سے نقاب ہٹایا جائے گا۔ بھارتی ظلم و جبر کا سامنے کرنے والوں نہتے کشمیریوں کی قربانی کو سلام، آزادی کا سورج طلوع ہونے کے قریب۔

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، تقسیم برصغیر کے فارمولے کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی جاری ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کالاہورگریژن میں افسروں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد ہوں گے۔ 7دہائیوں سے مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں