پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر 22 ارب ڈالرسے تجاوز

04:23 AM, 4 Feb, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب، 8 کروڑ، 45 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15 ارب، 72 کروڑ، 76 لاکھ ڈالرز جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6 ارب، 35 کروڑ، 69 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضہ اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 463 ملین ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزیدخبریں