پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی بڑی جیت، چھکوں کی برسات

04:56 AM, 4 Feb, 2022

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) کولن منرو، اعظم خان اور پال اسٹرلنگ کی طوفانی بیٹنگ اور کپتان شاداب خان کی بہترین بائولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دسویں میچ میں 47 رنز سے شکست سے دوچار کیا۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ کولن منرو کو دیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکور 229 کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 186 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ شاداب خان جنہوں نے دو روز پہلے ملتان سلطانز کے خلاف 91 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی تھی، اس دفعہ اپنی گھومتی ہوئی لیگ سپین اور گوگلی بائولنگ کا جادو جگایا اور 28 رنز دے کر احسان علی (50)، سرفراز احمد (11)، بین ڈکٹ (11)، افتخار احمد (6) اور شاہد آفریدی (4) کی وکٹیں حاصل کیں۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489308385317212161?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ حسن علی اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ احسان نے 27 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد نواز نے آخر میں 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ میچ کے دوران چھکوں کی برسات دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 24 چھکے لگے جس میں یونائیٹڈ نے 15 اور گلیڈی ایٹرز نے 9 لگائے۔ میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر شدید دبائو کا شکار رہے اور اپنی ٹیم کی وکٹیں جلدی جلدی گرنے پر گھبراہٹ کا شکار دکھائی دئیے۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489307022566694914?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو، اعظم خان اور پال اسٹرلنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بائولنگ کے پرخچے اڑا دئیے۔ گوکہ گرائونڈ میں موجود چند ہزار تماشائیوں نے اس کا لطف اٹھایا لیکن ٹیلی ویژن پر دیکھنے والوں کروڑوں شائقین کا لطف دوبالا ہو گیا۔ پاور پلے کے محض 6 اوورز میں یونائیٹڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنا کر بائولرز پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ اعظم خان نے پاکستان شہرہ آفاق آل رائونڈر شاہد آفریدی کی بائولنگ کا جلوس نکال دیا۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489287997166075914?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ آفریدی کی صرف 10 گیندوں پر 5 چھکے اور ایک چوکا لگا کر انہیں اپنی ریٹامنٹ کا احساس دلایا۔ آفریدی نے 4 اوورز میں 67 رنز دئیے جس میں ان کو 8 چھکے لگے۔ اسٹرلنگ اور ہیلز نے پاورفل ہٹنگ کے ذریعے پہلے 4 اوورز میں 55 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ہیلز 5 چوکوں کے ساتھ محض 9 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اسٹرلنگ نے اپنی طوفانی بیٹنگ سے گلیڈی ایٹرز کے بائولرز کا جلوس نکال دیا۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489285313470119940?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ وہ 28 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اعظم خان نے اپنے والد اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی بیٹنگ کا جادو جگایا۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489273915918614528?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ اعظم خان جو اس سے پہلے کئی سیزن تک گلیڈی ایٹرز سے کھیلتے رہے، نے 35 گیندوں پر 2 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے لیکن کولن منرو نے انتہائی برقی رفتاری سے دلکش وخوبصورت اسٹروکس کھیلے اور 39 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست72 رنز بنائے۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/1489265233998729217?s=20&t=ieF78_QvTBEwWcwP6iv3KQ سوائے محمد نواز کے جنہوں نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم آفریدی سمیت سہیل تنویر، جیمس فالکنراور نسیم شاہ کی خوب دھنائی لگی۔
مزیدخبریں