بیجنگ: ونٹراولمپکس کا آغاز، وزیراعظم کی تقریب میں شریک
03:00 PM, 4 Feb, 2022
پبلک نیوز: چین کے درالحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ونٹراولمپکس 2022 کا شاندار آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن سمیت کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔ انتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی گرویدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا یہ لیول ہی اور ہے۔ ونٹر اولمپکس مقابلے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ برڈز نیسٹ میں متعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگوں کی برسات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہمراہ تھے۔ اسٹیڈیم کی خوبصورتی اور انتظامات دیکھ کر وزیراعظم بھی گرویدہ ہو گئے۔ فواد چودھری نے کہا کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے۔ جواب میں وزیراعظم بولے۔ یہ لیول ہی اور ہے۔ پاکستان کی ٹیم قومی جھنڈا لہراتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تو وزیراعظم نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ 3 ہزار فن کاروں نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کیا۔ چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ 91 ممالک سے تقریباً 2900 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔ 15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ ونٹر مقابلے 4 سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔