پنجگور:سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

04:05 PM, 4 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے۔ بلگاتر کے علاقے میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل۔ پنجگور میں دہشت گردی کے بعد تینوں دہشت گرد ایک عارضی پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیر عرف بہار ، دہشت گرد کمانڈر الطاف عرف لالہ اور دہشت گرد کمانڈر پہائلان بلوچ شامل ہیں۔ دہشت گرد کمانڈر ہوشاب اور پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزیدخبریں