نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا
02:47 PM, 4 Feb, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پہلا بیان جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شاہین آفریدی نےکہا کہ ’الحمداللّٰہ، اللّٰہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور کریم ہے۔‘شاہین آفریدی نے دعا کی ’ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا لباس رہیں۔‘ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نے تحریر کیا تھا کہ آپ لوگوں کی نیک تمناؤں اور اس دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔