آئی ایل ٹی 20 لیگ: اعظم خان کا  نیا ریکارڈ، تیز ترین ففٹی جڑ دی

09:52 AM, 4 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ  ٹی ٹوئنٹی میں  پاکستانی   بیٹر اعظم خان نے  ایونٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے۔

یو اے ای میں کھیلی جانے والی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور گلف جائنٹس کے درمیان  میچ ہوا ، اعظم خان نے  ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے  گلف جائنٹس کے خلاف  18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یاد رہے کہ   کیرون پولارڈ نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں 19 گیندوں پر   تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

گلف جائنٹس کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اعظم خان نے 20 گیندوں پر  تیز ترین 50 رنز اسکو کیے ، انہوں نے  اس دوران 4 چھکے اور 5 چوکے  لگا ئے اور ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوائی جس پر اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزیدخبریں