کراچی میں برسات کے بعد ندی نالوں میں طغیانی, کورنگی کازوے بند ہونے کا خدشہ

10:27 AM, 4 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک)  صوبائی دارالحکومت کراچی  میں برسات کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

شاہراہ فیصل سے کورنگی صنعتی ایریا کو ملانے والی ای بی ایم کازوے بند ہونے کا خدشہ ہے، کورنگی کازوے پر پانی کا اخراج جاری ہے جبکہ  حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی کے مختلف  علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا  ہے۔  گڈاپ، بحریہ ٹاون اور گلشن معمار میں بارش  ہورہی ہے۔

مزیدخبریں